اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ30ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن لوگوں نے دوسروں کے ساتھ حقوق العباد کا معاملہ خراب کر رکھا ہے اُس کو فوراً ٹھیک کریں ورنہ خود بھی کسی مشکل میںآ جائیں گے زحل زائچہ میں آ رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جب بھی پریشان ہوئے اللہ نے پردہ غیب سے آپ کی مدد کی۔ اب بھی کچھ ایسا ہی سلسلہ ہے آپ آج سے ہی کافی معاملات میں انشاءاللہ بہتری کو محسوس کریں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ انشاءاللہ آج ہی ایسے حل ہوتا ہوا یکھیں گے اور جو راستہ کبھی بلاک ہو گیا تھا وہ اب تیزی سے آپ کے لئے کھل رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بار پھر تھوڑی سی آزمائشی پوزیشن آ گئی ہے آپ جس طرح بھی ممکن ہو سکے آج صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ ہر طرح کے رسکی کاموں سے دور رہا جا سکے تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اب پھر صورتحال میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں آپ کےلئے ابھی نادر موقع آنےوالا ہے آپ کو انشاءاللہ اب کافی بڑے بڑے معاملات میں تیزی سے بہتر ملے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی دشمن سے گھبرا رہے ہیں،وہ پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا تو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے،آپ بس اپنے کام کی طرف توجہ دیں جس میں بڑا فائدہ ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ اِن دِنوں اپنے دِل کو لگام نہ ڈال سکے وہ بعد میں بڑا پچھتائیں گے اس وقت ایسا کرنا بدنامی کا سبب بن سکتا ہے جو صرف اپنے کام پر توجہ دیںگے وہ مضبوط ہونگے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اب آپ کسی بھی ایسے مسئلے میں نہ آئیں جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو لوگ کسی قسم کے ناجائز سلسلے کی طرف جائینگے اُن کےلئے بڑی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب آپ کی ایک ہم ضرورت پوری ہونے کی اُمید ہے اور جورکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں اب اُن کا خاتمہ ہو گا آپ جس بھی مشکل میں تھے اُس سے آزاد بھی ہونگے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب اپنے مالی معاملات میں انشاءاللہ بہتری ملنے کی بڑی اُمید ہے آپ جس طرف اُمید لگائے بیٹھے ہیںاُس میں خاطر خواہ کامیابی ملنے کے بہت امکانات روشن ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اِس بار اگر آپ نے کوئی بڑی غلطی کر دی تو پھر شاید دیر تک اُس کی اصلاح نہ ہو آپ جس راستے پر چل رہے ہیں اُس میں غور کرنے کی اشد ضرورت دکھائی دے رہی ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک اچھا دن دکھائی دیتا ہے آپ کو جس بھی کام میںمشکل دکھائی دے رہی تھی اب اُس میں فائدہ دکھائی دیتا ہے،جو رقم کسی جگہ بلاک تھی وہ بھی مل جانے کی اُمید ہے۔

مزیدپڑھیں: سولر پینلز کے تازہ ترین ریٹس سامنے آگئے، قیمتوں میں استحکام برقرار

متعلقہ خبریں