چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور پاکستان میں کل ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی،پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے عید الفطر 2024 کے دوران ملک کے کچھ حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول
مزید پڑھیں :عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد ویران ہو گیا

ہوئیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہوئیں اور شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کیں۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔، کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، اجلاس میں اراکین کمیٹی، محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔زونل کمیٹی کراچی کے اجلاس میں عید کے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ زونل کمیٹی کے مطابق کراچی سے چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی

مزید پڑھیں :بھارت اور بنگلہ دیش میں عید کا چاند نظر نہیں آیا،عید جمعرات کو ہو گی

رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔رکن زونل رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد سلفی کا کہنا تھا کہ اب تک چاند نظر نہیں آیا، چاند کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں، حتمی فیصلہ اسلام آباد سے ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیسے ہی چاند نظر آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیں گے۔زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ختم ہوا، ڈی جی اوقات کا کہنا ہے کہ لاہور سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا تھا کہ چاند کی رویت، عدم رویت سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کردیا، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ مولانا انوار الحق حقانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رابطہ کیا۔ بلوچستان کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔ بلوچستان کے مختلف

مزید پڑھیں :و زیر اعظم اور مریم نواز کا عام پرواز سے سفر،مسافروں کیلئے عذاب بن گیا،شدید احتجاج
اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ رکنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، بلوچستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔پشاور میں زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں چیئرمین قاری عبدالرؤف مدنی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع سے شہادتیں وصول کی جارہی ہیں۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ حافظ عبدالغفور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، مجموعی طور پر پر اب تک 60 شہادتیں موصول ہوئیں۔انکا کہنا تھا کہ دیر، ملاکنڈ، خیبر، چارسدہ سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں :عید کے بعد پیٹرولیم قیمتوں میں8 روپے لیٹر اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے اور غروب آفتاب کے بعد چاند افق پر 50 منٹ تک موجود رہے گا۔
ماہرین کے مطابق چاند کی عمر انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کےلیے پوری ہوگی کیونکہ مغرب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے ہوگی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں

مزید پڑھیں :سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب، حلف بھی اٹھا لیا
سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں ان شہادتوں کی روشنی کے مطابق کل بروز بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر مذ ہبی جوز و خروش اور عقیدت و احترام سے منا ئی جا ئے گی ، عید کےمو قع پر ملک بھر کی بڑی بڑی مساجد اور دیگر مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہو ں گے،ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعائیں مانگی جائیں گی،عید کے دن تمام امت مسلمہ ایک دوسرے سے خوشیاں بانٹتے ہیں ،ایک دوسرے کے بغل گیر ہو ے عید مبارک کہتے ہیں،خواتین گھروں میں میٹھے میٹھے کھانے بناتی ہیں اور بچے نئے کپڑے پہن کر خوب خوشیاں مناتے ہیں اس عید کے موقع پر ہمیں اپنے فلسطینی،کشمیری اور جہاں جہاں مسلمان بھائی کفار کے عتاب کا شکار ہیں ان کو نہیں بھولنا چاہیئے ان کیلئے خاس دعائیں مانگنی چا ہئیں