برازیل نے تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر لانچ کردیا

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)برازیل کے شہر ساؤ پالو میں شمسی بجلی گھر لانچ کیا گیا ہے، یہ پلانٹ 7 میگاواٹ کا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میگالو پولیس میں لانچ کیا جانے والا یہ شمسی بجلی گھر 75 میگاواٹ کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہوگا۔پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر قائم کرنے سے پانی کے بخارات بن کر اڑنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اور دوسری طرف خشکی کا وہ رقبہ بھی بچ جاتا ہے جو ایسے منصوبوں کے لیے درکار ہوتا ہے۔