دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا،امریکہ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )امریکہ کی پاکستان میں چینی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت،ترجمان محکمہ خارجہ میتھیوملر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا رنج ہے، ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا

مزید پڑھیں :نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

اظہار کرتے ہیں،دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر میتھیوملرنے کہا کہ ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے امریکی
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ

پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے واضح کیا تھا کہ ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے،ہم اب بھی پاک ایران گیس منصوبے پر ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں :صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور