داڑھی پر پابندی کے خلاف کیلیفورنیا پر امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں ریاستی حکومت کی طرف سے جیل کے گارڈز کے لیے داڑھی رکھنے پر پابندی امتیازی سلوک کی مثال ہے۔

امریکی حکومت نے اس سلسلے میں کیلیفورنیا کی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ داڑھی رکھنے سے روکنا مسلمانوں، سِکھوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

مزیدپڑھیں:ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کیلیفورنیا کی حکومت سے کہا ہے کہ جیل گارڈز کے لیے کلین شیو کی پالیسی ترک کی جائے اور اس حوالے سے خصوصی طور پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کرسٹین کلارک نے کہا کہ سِکھوں، مسلمانوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ملازمت اور مذہب کے درمیان انتخاب کے چیلنج سے دوچار نہ کیا جائے۔ جمہوریت کا حُسن اس بات میں ہے کہ لوگوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے۔