بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالوں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز) بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کر دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کوویڈ کی پابندیوں کے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا،بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر برطانیہ، خلیج اور دیگر ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کی کوویڈ کی2فیصد سکریننگ کو بھی ختم کر دیا گیا، نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔