کراچی ،رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی( نیوز ڈیسک )پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کراچی
مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ ڈیٹ شیٹ 2024 کا اعلان کردیا، اندر کی تفصیلات

کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع میں ملیر سے تین ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مشرقی سے 12 اور جنوبی سے پانچ میں پولیو

وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس

کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت قومی صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ماحولیاتی نمونوں میں پایا جانے والا وائرس سرحد پار نوعیت کا ہے۔بیان کے مطابق رواں سال تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں اور پولیو کے دو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔