کل جمعۃ الوداع ، رمضان المبارک اپنی برکتوں، رحمتوں کیساتھ روانہ ہو رہا ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)رمضان المبارک 2024 ختم ہو رہا ہے اورکل مسلمان جمعۃ الوداع ادا کریں گے،یہ رحمتوں اور برکتوں والا ماہ مبارک اب رخصت ہو نے کو ہے ،اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک میں مسلمانوں پر خا ص رحمت فرماتا ہے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے،شیا طین کو قید کر دیتا ہے اور حکم کرتا ہے کہ اے بندے مانگ مجھ سے جو مانگنا چاہتا ہے،کل جمعتہ الوداع ہے جمعۃ الوداع پاکستان بھر

سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جاتا ہے کیونکہ مسلمان خصوصی خطباط اور دعاؤں کے لیے مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کوسمیٹے ہیں ۔یہ دن مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس دن مسلمان جلدی اٹھتے، غسل کرتے اور نئے کپڑے پہنتے ہیں ۔لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور خیرات کے کاموں میں مشغول ہونے کے لیے

بھی مساجد میں جمع ہوتے ہیں۔بڑی تعداد میں لوگ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کریں گے، خوشحالی اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔مذہبی اسکالرز ماہ صیام اور جمعۃ الوداع کی اہمیت پر زور دیں گے۔اسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔ رمضان المبارک کا آخری مہینہ بخشش کا مہینہ ہو تا ہے،اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نچھاور کر دیتا ہے اور ہر

مسلمان اس کی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹتا ہے،یہ مہینہ ہمیں ایک دوسرے سے اخوت اور محبت کا درس دیتا ہے،عفو ودرگزر کا سبق دیتا ہے،ہمیں اس ماہ میں عہد کرنا چاہئے کہ ہم ایک دوسرے مسلمان کا خیال رکھیں گے۔