پاکستان را کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کا نشانہ بنا ہوا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راہمیشہ سے ہی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتی آرہی ہے، کئی دہائیوں سے بھارتی خفیہ
مزید پڑھیں :بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایجنسی را جنوبی ایشیا میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں سرگرم ہے،پاکستان را کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے سلسلے کا بھی نشانہ بنا ہوا ہے،پاکستان کئی مرتبہ اپنی صلاحیت کا اظہار بھی کر چکا ہے،

مزید پڑھیں :غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکاندارایف بی آر کے نیٹ پر آگئے

گزشتہ برس پاکستان نے بھارتی دہشت گردی پر ڈوزئیر جاری کیا تھا ،جس میں بھارت کی لاہور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے تھے ،پاکستان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی کا دہشتگردی

مزید پڑھیں :پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں پرپابندی عائد

میں ملوث ہونے کے ثبوت متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے،کینیڈا اور امریکا میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے متعلق کیسز سامنے آتے رہتے ہیں ،پاکستان کے پاس اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں :آزادی مارچ کیس،عمران، شاہ محمودودیگر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ