مشکوک خطوط ،سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گی،وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )مشکوک خطوط کے معاملے پر ہمیں سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،معاملے کی تحقیقات کرائیں گے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو،وزیراعظم شہبازشریف کا

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کابچوں میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے بے نظیر نشونما پروگرام شروع کرنے کا اعلان
کابینہ اجلاس سے خطاب کہا ہم نے انکوائری کمیشن بنایا تصدق جیلانی نے سربراہی سے معذرت کرلی،اب سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گی،مہنگائی، بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے دن رات کاوشیں کرنا ہوں

مزید پڑھیں :ایرانی دھمکی کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی طاقت میں اضافہ کردیا

گی،آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری مل جائے گی،وزیرخزانہ واشنگٹن جارہے ہیں جہاں نئے پروگرام پر بات چیت کرینگے، نئے معاہدے میں آئی ایم ایف کی شرائط آسان نہیں ہوں گی لیکن
مزید پڑھیں :اے این ایف کا کریک ڈائون،4کلو سے زائد منشیات برآمد، یونیورسٹی طالبعلم گرفتار

ہماری کوشش ہوگی کہ غریب طبقے پر بوجھ کم پڑے ، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہورہا ہے ، اسی مہینے میں کنسلٹنٹ تعینات ہوجائیں گے، ائیر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترکیہ کی کمپنی پاکستان پہنچ رہی ہے،خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کی نجکاری پرعملدرآمد کاآغاز کردیا۔

مزید پڑھیں :والٹن ایئرپورٹ اراضی سکینڈل ، ایئرکرافٹ آنرز اینڈآپریٹرز کے خط نے تہلکہ مچادیا