Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اے این ایف کا کریک ڈائون،4کلو سے زائد منشیات برآمد، یونیورسٹی طالبعلم گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے خلاف اسلاآباد اور راولپنڈی میں کریک ڈاؤن کھنہ پل پر 2.4 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ملزم مقامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہے۔ لہتراڑ روڈ پر واقع وحید آباد کالونی کے قریب ملزم منشیات سمیت گرفتار۔

دورانِ کاروائی ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد۔ ملزم نے دوران تفتیش مختلف ہاسٹلوں میں منشیات سپلائی کا اعتراف کیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت تعلیمی حصول کے لئے رکاوٹ ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اور معاشرے کی تشکیل کے لئے خطرہ بھی ہیں۔

طلباء کا منشیات فروشی میں ملوث ہونا افسوس ناک ہے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف، انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔منشیات جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکنا والدین اور اساتذہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ تعلیمی اداروں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے، انتظامیہ کا طلبہ اور رہائشی ہاسٹلز کی کڑی نگرانی رکھنا ضروری ہے ۔