فرخ خان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ، وفاق سے جواب طلب

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں فرح خان کے بچوں کے نام ای سی ایل سے شامل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ،دورکنی بنچ نے اپیل پر وفاقی وزرات داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔نیب کی ہدایت پر انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ۔والدین بیرون ملک چلے گئے لیکن بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ وکیل درخواست گزار۔جب والدین کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے تو بچوں کے نام کیوں نہ نکالے گئے، جسٹس شہرام جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بنچ نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں۔