آئی ایم ایف کیساتھ مائیکرو اکنامک استحکام جاری رکھیں گے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سٹاک ایکس چینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اور 15 اپریل کو ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کے اجلاس ہونے جارہے ہیں جن میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔

اجلاس میں مستقبل کے معاشی خدوخال پربات ہوگی ۔ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے،آئی ایم ایف مشن کے بڑے پروگرام کی جانببڑھ رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرو اکنامک استحکام جاری رکھیں گے،جلد آئی ایم ایف حکام سے واشنگٹن میں ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌آئی ایم ایف کی سستی بجلی فراہمی کیلئےنئی تجویز سامنے آگئی

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے اور شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، یہ ساری کامیابیاں شہباز شریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے۔

نگراں حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے بہتر کام کیے، بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہو گی، نگران سیٹ اپ نے ڈاکٹر شمشاد کی سربراہی میں بہتر طریقے سے عمل کیا۔