ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کور ٹ ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیر زادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ آپ نے درخواست میں ترمیم کردی ہے ؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا استفسار وکیل صفائی نے جواب دیا کہ جی ترمیم بھی کردی اضافی دستاویزات بھی لگا دیں ہیں،بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ نے کہا کہ آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوسناک عمل ہے،لگتا ہے ہماری ضمانتیں بھی آپ کے پاس آئیں گی،ہماری بھی نا آجائیں ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کے مسکراتے ہوئے ریمارکس ،عدالت نے ترمیم شدہ درخواست پر فریقین کو 10 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دئیے