بینک آف پنجاب اور کارانداز کے مابین زرعی قرضوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اشتراک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے بینک آف پنجاب اور کارانداز پاکستان کے مابین اسٹریٹجک اتحاد کے حوالے سے یکم اپریل 2024 کو تاریخی معاہدہ طے پایا۔اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل زرعی قرضوں کو بڑھانے اور ملک بھر میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے معاہدے پردی بینک آف پنجاب کے صدرو سی ای او ظفر مسعود اور کار انداز پاکستان کے سی ای او وقاص الحسن نے دستخط کئے۔

تقریب میں شرجیل مرتضیٰ ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کارانداز، آصف ریاض گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ بی او پی، ایس بی پی کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ندیم خانزادہ، بی او پی، کار انداز، ایگری، اور فنٹیک سیکٹرکے دیگرسینئرعہدیداران نے شرکت کی جبکہ Techlogix کیطرف سے قاسم جاوید نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں‌:متحدہ عرب امارات کا زکوٰة الفطر کی مقدار کا اعلان

دی بینک آف پنجاب کے صدرو سی ای او ظفر مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کا مقصد کسانوں کی مالی رکاوٹوں پر قابو پاناہے جس سے نا صرف پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ قرض کی حفاظت کے چیلنج سے نمٹنے اور قرض کے عمل کوبھی آسان بنا یا جا سکے گا۔

جدیدطریقہ ہائے کارجیسا کہ پشین گوئی کرنے والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی بروقت قرض کی تقسیم کاشتکار برادری کو بااختیار بنانے، پسماندہ کاشتکاروں کے لیے خوشحالی لانے کے حوالے سے پائیدار حل دینے کیلئے تیار ہے
ظفر مسعود نے کارانداز پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، Techlogix اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

کار انداز پاکستان کے سی ای او جناب وقاص الحسن نے اس تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا، ”کاشتکاروں کی قرض تک رسائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بینک سب سے موزوں شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔ کار انداز پاکستان اور بینک آف پنجاب کے درمیان اشتراک چھوٹے کسانوں کی ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے زرعی ویلیو چینز کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے

ظفر مسعود نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کارانداز کے ڈیجیٹل ایگریکلچر فنانس چیلنج 2023 نے جدت کو فروغ دیا۔
ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینک ڈیجیٹل طور پر پروسیس شدہ فصلیں /لائیوسٹاک/ڈیری قرضے فراہم کرے گا جس کی مجموعی رقم تقریباً 5 ارب روپے ہے۔ اس کا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانا، قرض تک رسائی، پیداوار میں اضافہ، غربت میں کمی اور روزگار پیدا کرنا ہے۔
50 ملین روپے کی گرانٹ سے تعاون یافتہ یہ اقدام مشاورتی خدمات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پائیداری، اختراع اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا۔

پنجاب بینک اور کارانداززرعی فنانسنگ میں انقلاب لانے کے لیےٹیکنالوجکس کے ساتھ ان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم او رملک کے سرفہرست ایگری ٹیک ایگرانومی اسکورز اور ایڈوائزری کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستان بھر کی کاشتکاربرادریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

کارانداز میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر نے بتایا، ”بینک آف پنجاب کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، کاراندازکا مقصد ایک جامع ڈیجیٹل قرض دینے والا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جس میں ایک متحرک کریڈٹ سکور کارڈ شامل ہے جس میں فوری منظوری اور فنانس تک بروقت رسائی کے لیے تقسیم کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے یہ پلیٹ فارم ملک بھر کے چھوٹے کسانوں کو انکی پہنچ سے باہر مالیاتی مصنوعات کی ایک رینج فراہم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گا۔