حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنےنہیں آئی، 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، ایک قانونی، دوسرا سیاسی ہے۔

مزیدپڑھیں:اذلان شاہ کپ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو شکست دیدی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، تحریک انصاف سے با مقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔