اہم خبریں

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز،مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی اسکواڈ میں شامل

لاہور (اے بی این نیوز)انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کو کینگروز اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، کوپر کنولی کومچل مارش کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں، مچل مارش کی جگہ جوش انگلس ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو ون ڈے میچز لاہور میں ہوں گے۔
کراچی ،کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

متعلقہ خبریں