اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری

لاہور(اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، تاہم مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ مریم نواز کی کس چیز کی سرجری ہوئی ہے۔
<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ur” dir=”rtl”>وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ۔ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔</p>&mdash; Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) <a href=”https://x.com/Marriyum_A/status/2059903637414199531?ref_src=twsrc%5Etfw”>May 28, 2026</a></blockquote> <script async src=”https://platform.x.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں، الحمدللہ، عید کے دن مریم نواز نے اسپتال سے صوبے میں سکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز،مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی اسکواڈ میں شامل

متعلقہ خبریں