امارات میں پرائیویٹ ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلا ن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو عید کی چھٹیاں 8 اپریل (29 رمضان) سے جمعہ 12 اپریل (3شوال )تک ہوگی۔

اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو تو رہائشیوں کو ہفتے کے آخر سمیت چھ دن کی چھٹی ملے گی۔

عید کی چھٹی پیر8اپریل(29رمضان)سے جمعرات، 11 اپریل تک ہوگی۔

مزیدپڑھیں:خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا

قبل ازیں، متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین عید الفطر منانے کے لیے نو دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

شارجہ میں رہنے والے ملازمین دس دن کی طویل چھٹی انجوائے کرینگے۔

عید الفطر کے لیے شہریوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عمدہ لباس سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک شہری بڑھ چڑھ کر خرید رہے ہیں۔