خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ خریف فصل کے سیزن کے دوران پاکستان کو 30-35 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے کپاس جیسی اہم نقدی فصلوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اور پانی کی تقسیم پر بین الصوبائی تنازعہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

(واپڈا) اور محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے برف کے ذخائر کے تخمینے کےمطابق بتایاگیا ہے کہ سیزن کیلئے پانی کی دستیابی کی ایک واضح تصویر 2 اپریل کو سامنے آنے کی امید ہے بشرطیکہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہم ان پٹ کی بنیاد پر بہت ہی مشکل سوالات کو حل کرنے کے قابل ہو۔

مزیدپڑھیں:کے پی میں سنی کونسل کو سینیٹ کی 10 نشستیں ملیں گی

دریں اثنا واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے ٹیل ریس ٹنل (ٹی آر ٹی) کے معائنے کے بعد اپنی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ حاصل کر لی ہے جسے پہلے بلاک کر دیا گیا تھا۔

مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلوچستان سے ارسا کے چیئرمین عبدالحمید مینگل کریں گے اور ارسا کے دیگر چاروں اراکین، صوبائی محکمہ آبپاشی و زراعت کے سیکرٹریز، واپڈا کے اراکین برائے پانی و بجلی، پی ایم ڈی کے سربراہ، وفاقی فلڈ کمیشن اور دیگر شریک ہوں گے۔