کے پی میں سنی کونسل کو سینیٹ کی 10 نشستیں ملیں گی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے معاملہ پر حلف نہ ہونے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل کو سینیٹ کی 11 میں سے 10 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ایوان میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 اراکین نے حلف لیا ہے۔ 25 مخصوص نشستیں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو ملی ہیں۔

اگر 25 ایم پی ایز نے حلف اٹھا لیا تو اپوزیشن کو ایک کی بجائے چار نشستیں مل سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی ورکرزکواکسانے کا کیس،صوبائی وزیرشکیل خان اور رکن اسمبلی جنید اکبر بری

حلف برداری سے حکومت جنرل کی 2 اور خواتین و ٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست سے محروم ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ہونے یا نہ ہونے کے متعلق الیکشن کمیشن نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔