پی ٹی آئی ورکرزکواکسانے کا کیس،صوبائی وزیرشکیل خان اور رکن اسمبلی جنید اکبر بری

ملاکنڈ(نیوزڈیسک)عدالت نے پی ٹی آئی کی ورکرز میٹنگ میں ورکرز کواکسانے کےالزام میں صوبائی وزیر شکیل خان اور ایم این اے جنیداکبر کوبری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں پی ٹی آئی ورکرز کی میٹنگ میں ورکرز کواکسانے کےالزام پر کیس کی سماعت ہوئی ۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالرشیدکنڈی نے الزام ثابت نہ ہونے پرچاروں رہنماؤں کوبری کردیا۔

زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل

مقدمے میں صوبائی وزیرشکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر بھی نامزدتھے ،سیشن عدالت نےصوبائی وزیر شکیل خان ،ایم این اے جنیداکبر کوبھی بری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالرشیدکنڈی نے الزام ثابت نہ ہونے پرچاروں رہنماؤں کوبری کیا۔

یادرہے کہ اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں ملاکنڈ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کےصوبائی وزیر شکیل احمد خان کو گرفتارکیاتھا.

سابق صوبائی وزیرکے خلاف لیویزپوسٹ تھانہ میں مقدمہ درج تھا۔