جسٹس(ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جسٹس (ریٹائرڈ) تصدق جیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کے الزامات پر
مزید پڑھیں:ججز خط کا معاملہ،سپریم کورٹ کا از خود نوٹس، 7رکنی لارجر بینچ تشکیل

انکوائری کمیشن کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی

جب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چھ ججوں کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔خیال رہے کہ 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف الزامات پر ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی تھی

اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔