ججز خط کا معاملہ،سپریم کورٹ کا از خود نوٹس، 7رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ججز معاملے پر 7 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌ترکی ، بلدیاتی الیکشن، ایردوآن کو بدترین شکست، اپوزیشن نے 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں

جسٹس منصور علی شاہ ،یحییٰ خان آفریدی ،جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ۔جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ میں شامل ہونگے ۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بد ھ دن گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کرینگے ۔