امریکی صدر جوبائیڈن کے مواخذے کی تیاری، 6ہزار ای میلز کا مسودہ تیار،تحقیقات شروع

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر جوبایئڈن کیخلاف اس ہفتے تقریباً 6 ہزارصفحات پر مشتمل ای میلز کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ای میلز امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے سپرد کردیں ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اآرکائیوز نے امریکی صدار اوران کے بیٹے ہنٹر بائیڈن سے متعلق 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ای میلز شائع کردیں جبکہ 75 ہزار سے زائد دیگر پیچز کا ریکارڈ بھی ہاوس آف ری پبلکنز کے سپرد کردیا۔

ذرائع کے مطابق آرکائیوز نے بائیڈن انتظامیہ کی وسیع پیمانے پر رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی عائد کردیئے۔۔ای میلز میں کمیٹی کی جانب سے متعدد درخواستوں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے جس میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جن میں نائب صدر بائیڈن کا تخلص استعمال کیا گیا تھا ۔ بائیڈن کی 2015 میں یوکرین کی مقننہ کو دی گئی تقریر کا مسودہ اور ہنٹر بائیڈن یا اس کے کاروباری ساتھیوں کے ساتھ ان کی بات چیت بھی شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کیمروں پر پابندی عائد
ڈیموکریٹک معاون نے ایکسوس کو بتایا کہ نیشنل آرکائیوز نے عوامی طور پر ہنٹر بائیڈن اور بائیڈن فیملی سے متعلق 20 ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز جاری کیں۔ مزید75 ہزار پیجز کے ریکارڈ ہاؤس جی او پی کے حوالےکردیئے۔ریپبلکنز صدر کے مواخذے کیلئے ووٹ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ تحقیقات بائیڈن کو ان کے بیٹے کے کاروباری معاملات سے جوڑنے والے کسی بھی حتمی ثبوت کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ تحقیقات کا مقصد اب بائیڈن کا مواخذہ کرنا نہیں بلکہ مجرمانہ حوالہ جات تیار کرنا ہے جس پر مستقبل میں ٹرمپ کی زیرقیادت محکمہ انصاف عمل کر سکتا ہے۔