لاہور میں بادل جم کر برسا،بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بجلی کا نظام متاثر،کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے،ٹریفک کی روانی متاثر۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور بھی تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن راوی میں 90 ملی میٹر ،جیل روڈ پر 16 اعشاریہ 25ملی میٹر، ایئر پورٹ پر 12 ملی میٹر، گلبرگ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ
مغلپورہ میں 18 ملی میٹر، تاجپورہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دوسری طرف گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، منڈی بہاؤ الدین، نارووال ،،پتوکی، ساہیوال کامونکی، میانوالی میں بھی بادل خوب جم کر برسا، نشیبی علاقے جوہر کا منظر پیش کرنے لگے،بجلی کا نظر متاثر ہو گیا۔