وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کاا جلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کاا جلاس کل طلب کرلیا،اجلاس میں گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر اعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :میرے خیال میں مخصوص نشستوں کا مکمل فیصلہ آ چکا ہے،شہباز کھوسہ
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نےسعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا،اس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوںنے کہا کہ تمام معزز مہانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ،برادردوست ملک سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے،دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ،سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے،زراعت،آئی ٹی
مزید پڑھیں :ججز کی تعیناتی کو ٹرانسپیرنٹ ہونا چاہئے،فیصل چوہدری

سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے ،،محمد بن سلمان مملکت سعودی عرب کیلئے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،سعودی عرب کی پاکستان کی مشکل وقت میں مدد پر مشکور ہوں،،سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،ان کی فراخدلی کو سرانے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،،سعودی عرب پاکستان کا 7دہائیوں سے ساتھ دے رہاہے،محمد بن سلمان پاکستان کی ہر سطح پر مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔