شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر، وزارت داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟ آگاہ کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی وزارت داخلہ کو ہدایت جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کی شیریں مزاری کی جانب سے بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ عدالت کے سامنے پیشکیا ان کا نام ای سی ایل پر ہے ؟ عدالت کا استفسارمیڈیا سے ہم نے سنا ہے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل پر ہے۔ وکیل ہمارے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں جہاں لکھا ہو نام شامل ہے ، وکیل آپ کیسے فرض کر سکتے ہیں آپ کا نام ای سی ایل پر ہے ،جسٹس طارق محمود جہانگیریایف آئی اے اور وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے وہ آپ کو بتائیں نام ای سی ایل پر ہے یا نہیں ، عدالتقانون کے مطابق تو کچھ ہو نہیں رہا ، وکیل احسن جمال پیرزادہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔