وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج بروز اتوار 2024 سونے کی قیمت

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وزرا شامل ہیں۔اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار

اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔