کراچی،پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت خطرے میں ہے، جس کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان، سینیٹ انتخاب کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی حکمت عملی تیار

کھوکھراپار پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے متعدد لڑکوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے چرخیاں اور پتنگیں برآمد کرلی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک پتنگ فروش کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔