اہم خبریں

صدر مملکت کا بجٹ اجلاس طلب، تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 5 جون کو شام 6 بجے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 60 سے زائد ارکان پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں جن کی جون کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی متوقع ہے۔

اس صورتحال کے باعث حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کے لیے تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر یکم جون کو دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس بلانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب ان کو 5 جون کو طلب کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ، ٹرمپ کی منظوری باقی

متعلقہ خبریں