اہم خبریں

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پی ٹی آئی رہنما گرفتار

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پی ٹی آئی رہنما گرفتار

گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں انتخابی مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی جگہ نہ دینے سے بھی جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، الیکشن سے قبل انتخابی مہم سے روکنا دھاندلی کے مترادف ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو ہینزل سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنید اکبر اور اس کے ساتھیوں کو گلگت بلتستان سے باہر لے جایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان کے فائنل انتخابی فہرستیں 2026 جاری، اہم اعلان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں