اہم خبریں

ضلع حویلی حادثے میں‌7افراد جاں بحق

آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر،متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

حویلیاں (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں رکشہ کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا جہاں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےافسوسناک سانحہ پر ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان کے فائنل انتخابی فہرستیں 2026 جاری، اہم اعلان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں