اہم خبریں

200 یونٹس تک بجلی سبسڈی، نیا نظام لانے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے موجودہ نظام میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

حکومت کے مطابق آئندہ آٹھ ماہ کے دوران نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کو ملنے والی عمومی رعایت ختم کر دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق جنوری 2027 سے ملک میں ہدفی سبسڈی کا نظام نافذ کیا جائے گا، جس میں صرف مستحق خاندانوں کو بجلی پر رعایت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (Benazir Income Support Programme) کے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا تاکہ سبسڈی صرف حقیقی مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) کو بھی بجلی صارفین کے ریکارڈ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے، جبکہ اس منصوبے میں عالمی بینک کی معاونت بھی شامل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت ایسے صارفین کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو ایک سے زائد میٹر لگا کر سبسڈی کا فائدہ حاصل کرتے ہیں، اور آئندہ سبسڈی صرف مستحق اور کم آمدن والے خاندانوں تک محدود ہوگی۔
مزیدپڑھیں :آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں