اہم خبریں

حویلی میں افسوسناک سانحہ،7افراد حادثے میں‌جاں بحق

افسوسناک سانحہ، وزیراعظم آزاد کشمیر کا ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

حویلی(اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں رکشہ کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثے پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور( Faisal Mumtaz Rathore) نے ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ خورشید آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر،متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

متعلقہ خبریں