چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،چینی وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے کہاہے کہ پاک چین دوستی سدابہار ہے، چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور چین میں باہمی پروازیں نارمل ہو چکی ہیں، پاکستان اور چین میں پروازوں کی صورتحال کویڈ سے پہلے کی پوزیشن پر آچکی ہے، دونوں ممالک سی پیک پر پیشرفت پر مطمئن ہیں اور پاکستانی مصنوعات کے لیے چین کی مارکیٹ دستیاب ہے،خطے کے ممالک میں افغانستان کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گے، پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں، امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشت گردی کے خدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور سہ فریقی مذاکرات کامیاب ہوں گے،ہفتہ کو دفترخارجہ میں بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے اہم معاملات پر ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہارہے۔چینی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے، چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات اور مذاکرات مستقبل میں جاری رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول نے آگاہ کیا ہے ، پاکستان اور چین میں باہمی پروازیں نارمل ہو چکی ہیں، پاکستان اور چین میں پروازوں کی صورتحال کویڈ سے پہلے کی پوزیشن پر آچکی ہے، دونوں ممالک سی پیک پر پیشرفت پر مطمئن ہیں اور پاکستانی مصنوعات کے لیے چین کی مارکیٹ دستیاب ہے۔چینی وزیر خارجہ نے سہ فریقی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک میں افغانستان کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گے، پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں، امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشت گردی کے خدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور سہ فریقی مذاکرات کامیاب ہوں گے۔