9مئی،جس کاجتنا قصور ہے اس کو اتنی سزا دی جائے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماتحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےکہاتمام واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنناچاہیے،جوڈیشل کمیشن کےنتیجےکےبعدحقائق سامنےآئیں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ 9مئی کو ایک احتجاج کیا گیا،9مئی واقعات میں ملوث لوگوں کوسزاضرورملنی چاہیے،انفرادی طور پر کہتا ہوں کہ ملوث لوگوں کو سزاملنی چاہیے،ہم چاہتےہیں آئین کےمطابق قصوروارکوسزادی جائے،جس کاجتناقصوربنتاہےاسےاتنی سزاملنی چاہیے،9مئی واقعات کےکیسزفوجی عدالتوں میں نہیں چلائےجاسکتے،ہماراواضح موقف ہے کیسزکی سماعت عدالتوں میں چلائی جائیں،پی ٹی آئی چاہتی ہے آگےبڑھاجائےملک بےشمارمسائل سےدوچارہے،ہمیں غلطیوں کوسمجھ کرآگےبڑھناچاہیے، 9مئی پر کمیشن بنایاجائے، 2014 دھرنے اور دیگر واقعات پر بھی کمیشن بنایا جائے،9مئی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی جائے۔۔ اگر ہمارے لوگ ملوث ہیں تو سزا دی جائے،جس کاجتنا قصور ہے اس کو اتنی سزا دی جائے،ملٹری کورٹ کا ٹرائل بند کمروں میں کیا گیا ،ہم نے وہ کچھ دیکھا جس کا تقدس نہیں تھا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا مقدمہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق سز ادی جائے،ماضی میں جائیں گے تو تمام جماعتوں اور تمام اداروں کو

مزید پڑھیں :سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان۔۔۔؟

معافی مانگنی چاہیے،سائفر کیس میں کبھی بھی کچھ نہیں تھا ۔ ایک کیس میں رہائی ہوتی ہے تو مزید دوسرے مقدمے بنا لیتے ہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ ن لیگ نے تا حال عمران خان کے الزام کا جواب نہیں دیا ہے،مسلم لیگ ن کو پنجاب حکومت مین کاری ضرب لگی ہے،عمران خان اگر پاکستان کے لئے گلتی مانتا ہے تو پاکستان کے لئے بہتر ہے،عمران خان کو سبہ کے دل سے معافی مانگنی چاہے،گندم اسکینڈل میں لوگوں نے اربوں کھربوں کا ٹکا لگا یا تحقیقات منطقی انجام تک پہنچی،گندم اسکینڈل میں دو تین کو لٹکایا جائے سب ٹھیک ہو جائے گا،عمران خان سے بات چیت کیلئے پارٹی میں سوچ پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ