تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے،تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کی خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،فیصل واوڈا

اداروں میں فیکلٹی اور طلبا کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،یوم سیاہ منانے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا،پروگرام کی نگرانی کیلئےانتظامیہ سکولز کا دورہ کرے گی،تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی،پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہو گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا