اہم خبریں

9 مئی مقدمہ ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ شہزاد ٹائون اسلام آباد میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کی ،
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75000 سے تجاوزکرگیا
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ، سردار مصروف اور آمنی علی عدالت میں پیش ہوئے وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حد تک 109 کا الزام ہے ۔ ان کیخلاف مقدمہ مجاز آفیسرز نے درج نہیں کروایا تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔

بعدازاں دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خیال رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں