عید الاضحیٰ کے موقع پر کن کن مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی،جانئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد کی مویشی منڈی کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا، چھ مقامات پر یہ منڈیاں لگائی جائیں گی،پاکستان میںاس تہوار کو قربانی کے جانور، عام طور پر بکری، بھیڑ، گائے یا اونٹ ذبحہ کئے جاتے ہیں۔جانوروں کی فروخت کے لیے عید الاضحیٰ سے چند ہفتے قبل دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بکرا منڈی کے نام سے خصوصی منڈیاں لگائی جاتی ہیں۔ عید الاضحیٰ کے لیے دارالحکومت میں کم از کم چھ مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری دی۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر میٹروپولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15 اور آئی 12 میں لگائی جائیں گی جبکہ بہارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔مویشی منڈیوں کے لیے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہو گی۔

مزید پڑھیں :پنجاب بھر میں آٹا سستا کر دیا گیا،جا نئے کتنا