پنجاب بھر میں آٹا سستا کر دیا گیا،جا نئے کتنا

لاہور (  اے بی این نیوز     )پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔یہ بات وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ خوراک پنجاب میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی گئی۔ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے، سرگودھا ڈویژن میں 800 روپے اور ساہیوال ڈویژن میں 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،گجرات ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں یہ 860 روپے اور

مزید پڑھیں :

بہاولپور ڈویژن میں 870 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے۔لاہور 800فیصل آباد 830سرگودھا 800ساہیوال 820گجرات 850ڈی جی خان 860بہاولپور 870گوجرانوالہ 900راولپنڈی 900ملتان 900 ہے،اجلاس میں بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی عام آدمی کے لیے بڑا ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پنجاب بھر میں مطلع شدہ قیمتوں پر روٹی اور نان کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :