عمران خان نےشیر افضل مروت سے ملنےسےانکار کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ، جیل ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے آج بھی ملنے سے انکار کیا،گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل حکام نے لسٹ دی کہ کچھ لوگ آپ سے ملنے آئے ہیں، کل بھی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات کے انکار کیاتھا،شیر افضل مروت کی جگہ علی اعجاز بٹر کو بانی

مزید پڑھیں :پنجاب کے عوام پر ایک اور ٹیکس عائد کر دیا گیا

پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےلےجایا گیا، پارٹی ذرائع کے مطابق آج بھی شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین نے ملنے سے انکار کر دیا ،بانی چیئرمین نے صاف الفاظ میں کہا کہ شیر افضل مروت سے ملاقات نہیں کرنی،بانی چیئرمین نے کئی باتوں سے شیر افضل مروت کو پہلے بھی منع کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ،سیف اللہ نیازی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ ایک گھنٹہ ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت،بانی پی ٹی آئی نے ہدایتت کی کہ حریک انصاف کی بحالی کیلئےہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

مزید پڑھیں :عدلیہ اور میڈیا کی آزادی بے حد ضروری ہے، عارف علوی