چکوال( اے بی این نیوز) بلوچستان میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے چکوال سے تعلق رکھنے والے میجر عمر ناصر منہاس کو ان کے آبائی علاقے چتال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ کور کمانڈر منگلا شاکر اللہ خٹک نے پڑھائی، جس میں اہم فوجی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او چکوال محمد عاصم جسرا کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
میجر عمر ناصر منہاس نے 14 نومبر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گردیگاپ میں سیکیورٹی قافلے کی حفاظت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنے ساتھی حوالدار محمد عدنان خان کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا تھا۔
#ISPR Press Release
Namaz-e-Janaza of Major Omar Nasir Minhas Shaheed and Havildar Muhammad Adnan Khan Shaheed, who embraced Shahadat on 14 November 2026 near District Nushki, Balochistan, was offered at Chaklala Garrison, Rawalpindi.
The funeral prayers were attended by Honourable Prime Minister Shehbaz Sharif, Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, Minister of Information and Broadcasting, senior civilian, military officials and relatives of the Shuhada.
The Armed Forces of Pakistan and the entire nation pay solemn tribute to the supreme sacrifice of our Shuhada. Their courage, dedication and unwavering commitment to the motherland remain a source of enduring pride.
The Shuhada will be laid to rest in their respective native towns with full military honours.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 15, 2026
33 سالہ شہید میجر عمر ناصر منہاس کا تعلق ایک فوجی خاندان سے تھا۔ ان کے والد کرنل ناصر منہاس بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کے دو بھائی میجر حسن ناصر منہاس اور میجر علی ناصر منہاس بھی افواج پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
شہید میجر عمر ناصر منہاس کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گاؤں چتال پہنچا تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اہل علاقہ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو وطن کے لیے عظیم مثال قرار دیا۔
مزید پڑھیں:اوپنر صائم ایوب کی کرکٹ سے دوری نے نئی بحث چھیڑ دی















