اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر کی پرانی قیمت پر دستیاب رہے گا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 14 نومبر سے کیا گیا ہے اور یہ 16 نومبر تک برقرار رہیں گی۔ اس طرح عوام کو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی.
قیمتوں کا نیا شیڈول:
پیٹرول: 330 روپے فی لیٹر- ہائی اسپیڈ ڈیزل: 360 روپے فی لیٹر- پیٹرول میں کمی: 2 روپے فی لیٹر- ڈیزل کی قیمت برقرار
مزیدپڑھیں: جوتوں کے برانڈاینڈیورکو 20 روپے کا شاپنگ بیگ مہنگا پڑگیا، عدالت نے 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا















