اہم خبریں

کوہاٹ میں غیر قانونی سونا نکالتے 3 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق

کوہاٹ میں غیر قانونی سونا نکالتے 3 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق

کوہاٹ( اے بی این نیوز) دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ گمبٹ کے علاقے دربوکیچ میں پیش آیا، جہاں دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سونا نکالنے والے مزدور اچانک مٹی کا تودا گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید 2 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ترابیرہ سے تھا۔ امدادی کارروائی کے بعد لاشیں متعلقہ افراد کے حوالے کرنے کے لیے ضروری کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں‌:اسلام آباد کی بڑی خبر، خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل

متعلقہ خبریں