اہم خبریں

درآمدی چینی 110 روپے کلو فروخت کرنے پر غور، قومی خزانے کو 8 ارب روپے نقصان کا خدشہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت درآمد شدہ تقریباً ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی 110 روپے فی کلو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 8 ارب روپے نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو عالمی خریداروں کی جانب سے 386 سے 400 ڈالر فی ٹن تک بولیاں موصول ہوئی ہیں، جبکہ چینی کی مقررہ ریزرو قیمت 184.80 روپے فی کلو تھی۔

حکومت نے مقامی مارکیٹ میں قلت پر قابو پانے کے لیے 54.16 ارب روپے کی لاگت سے 3 لاکھ 6 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی۔ باقی ماندہ ذخائر کی کم قیمت پر فروخت کے لیے اب وفاقی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں