وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کاہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے سانحے کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کل کابینہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم 9 مئی کے واقعات پر وفاقی کابینہ کے فورم سے قوم کو خصوصی پیغام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 9 مئی کو یوم سیاہ منایا جائے گا جبکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کے بعد کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شہداء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔