شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )شیر افضل مروت کیلئے پی ٹی آئی میں ایک اور دھچکا،شیر افضل مروت کے بیانات پر پارٹی نے رد عمل دے دیا،ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا،شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں :جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرمیں غیرمعیاری گندم خریدے جانے کا انکشاف
شیر افضل مروت کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت سے ناراض ہیں،پارٹی رہنمائوں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی،شیر افضل مروت نے آج پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ