جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرمیں غیرمعیاری گندم خریدے جانے کا انکشاف

جلالپوربھٹیاں (اے بی این نیوز)جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹر نے اندھیر نگری چوپٹ راج مچا دیا، دیگر اضلاع سے آئے کسانوں سے غیر معیاری اور خراب گندم خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جلالپوربھٹیاں پاسکو سنٹرکے حکام انتظامیہ کی ملی بھگت سے دیگر اضلاع سے آئی گندی اور خراب گندم خریدی جا رہی ہے،ٹرک پاسکو سنٹر جلالپور بھٹیاں کےانچارج کی نگرانی میں لوڈنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف مقامی کسان اپنی گندم بیچنے کے ئے خوارہورہے ہیں۔کسانوں کے مطابق وہ جب بھی باردانہ لینے جاتے ہیں پاسکو حکام ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور باردانہ فراہم نہیں کیاجاتا۔مقامی کسانوں کے

مزید پڑھیں :9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے،شعیب شاہین

مطابق انہوں نے متعدد بار پاسکو حکام کی منت سماجت بھی کی کہ انہیں باردانہ دیا جائے تاکہ وہ اپنی گندم پاسکو سنٹر تک پہنچا سکیں۔کسانوں نے بتایاکہ ان کی گندم کھلے آسمان تلے پڑی خراب ہورہی ہے مفر پاسکو حکام ٹس سے مس نہیںہورہے ہیں اور نہ ہی باردانہ دینے کی کوئی یقین دھانی کرائی جاتی ہے ۔دوسری جانب اس تمام واقعے پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس جانبداری کا کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی پاسکو حکام کو اس حوالے سے کوئی تنبیہ کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کی خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،فیصل واوڈا