دوبارہ گنتی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سازش کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے ذریعے ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانون کے مطابق جن سیٹوں کا نتیجہ اور نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرچکا ہو اس پر دوبارہ گنتی نہیں ہو سکتی، جیت کو شکست میں تبدیل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔

بیرسٹر گوہر خان نے پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہ دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزیدپڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی سفیر کی ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 4 وکلاء کی ہائیکورٹ کے حکم پر ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی طبعیت ٹھیک ہے، کے پی سے سینیٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت کی، آج کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کے پی حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شل ہوں گے، جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ان کا کیسے مداوا کریں گے، کمیٹی بتائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی جلسہ منعقد کرے گی۔